مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی والے حکومت مخالف تحریک نہیں چلا سکتے،عبدالسمیع

  مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی والے حکومت مخالف تحریک نہیں چلا سکتے،عبدالسمیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحرےک انصاف کے سےنئر مرکزی رہنما رانا عبدالسمےع نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) والے حکومت کیخلاف تحریک چلا سکیں گے نہ ہی اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچا سکیں گے، ان کو اپنی لوٹ مار کا حساب ہر حال اور ہر قیمت پر دینا ہی پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ جتنے مرضی سی او ڈی کر لیں۔


 اب ان کی جان نہیں چھوٹے گی کیا ہی اچھا ہوتا یہ لوگ ملک کی معاشی صورتحال بہتر کرنے کیلئے بھی اکھٹے ہوتے،مگر افسوس یہ لوگ لوٹ مار کے وقت تو اکھٹے ہوجاتے ہیں لیکن جب ان کی طرف سے لئے گئے غیر ملکی قرضوں اور سود کو واپس کرنے کا وقت آیا تو یہ ہمارے لئے خالی خزانہ چھوڑ کر رفو چکر ہو گئے
عبدالسمیع