حکمران ڈالر مافیا کے خلاف معاشی دہشتگردی روکنے میں بُری طرح ناکام ، زوار بہادر

حکمران ڈالر مافیا کے خلاف معاشی دہشتگردی روکنے میں بُری طرح ناکام ، زوار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ڈالر کی ذخیرہ اندازوی پاکستان کے خلاف بدترین معاشی دہشتگردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اڑن نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ڈالر کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے حکمران ڈالر مافیا کی ملک کے خلاف معاشی دہشتگردی روکنے میں بُری طرح ناکام دکھائی دے رہے ہیںانہوں نے کہاکہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا طوفان جاری ہے مگر حکومتی عہدےدار اورو زراءاس مسئلے کے حل کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ ملک کو معاشی بدحالی کا شکار کرنے والے عناصر کون ہیںاور اس وقت ڈالر کو مارکیٹ سے کون غائب کررہا ہے

۔ایسے میںحکمرانوں اور قومی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان عناصر کو بلاامتیازفوری بے نقاب کرکے قومی مجرم قرار دے کر نشان عبرت بنا دیں۔


جنہوں نے ڈالر کے اتار چڑھاﺅ میں ناجائز مال بنایا اوروطن عزیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔قاری زوار بہادر کا کہنا تھا کہ جمعیت علماءپاکستان ملک بھر میں27 رمضان المبارک کو”یوم پاکستان“ منائے گی اورتحریک پاکستان کے رہنما ﺅںاور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءپاکستان لاہور کے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میںمولانا نصیر احمد نورانی ،محمد ارشد مہر ،مولانا محمد سلیم اعوان،مفتی تصدق حسین ،رشید احمد رضوی ، ملک محبوب الرسول قادری ،محمد الیاس فریدی ،مولانامحمد سرفراز احمدقادری اور دیگر عہدیدار نے شرکت کی ۔