ضلعی انتظامیہ خود ساختہ مہنگائی کرنیوالے  دکانداروں کیخلاف ایکشن لے ‘ مسز شاہدہ احمد

ضلعی انتظامیہ خود ساختہ مہنگائی کرنیوالے  دکانداروں کیخلاف ایکشن لے ‘ مسز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہد ہ(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )


 احمد نے کہا کہ حکومت نے عوام کوریلیف دینے کے لیے اربوں روپے کی سبسڈی دی اور رمضان بازاروں میں معیار و کوالٹی کو بر قرار رکھتے ہوے عوام کو بھر پور سہولت فراہم کی جا رہی ہے عوام زیادہ سے زیادہ خریداری رمضان بازار سے کریں۔ معززین علاقہ کے وفود سے بات چیت کر رہی تھیں۔ انہو ں نے کہا کہ بعض بڑے دکانداروں نے اپنی دکانوں میں دوہرا معیار اپنا رکھا ہے عام نرخوں سے ہٹ کر غیر معیاری اشیاءخردونوش کو رمضان بازار کا نام دے رکھا ہے ضلعی انتظامیہ کو ایسے دکانداروں کے خلاف ایکشن کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اس لیے رمضان بازاروں کی شکل میں اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی ہے اور اشیاءخردونوش کا معیار و کوالٹی کو بھی قائم رکھا گیا ہے رمضان بازار وں کے حوالے سے عوام کو کوئی شکایت ہو تو نوٹس میں لائیں کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
مسز شاہدہ احمد