وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کاطارق ہال پرچھاپہ ‘ کمروںکی چیکنگ
ملتان( وقا ئع نگار) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے ہاسٹلز میں الاٹمنٹ کے بغیر ڈاکٹرز کے رہائش پذیر ہونے کا انکشاف،وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا طارق ہال پر (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
چھاپہ،بیشتر کمروں میں اصل الاٹیز کی بجائے دیگر ڈاکٹر رہائش پذیر،کمرے خالی کرنے کیلئے 48 گھنٹے کی مہلت،تفصیل کے مطابق وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کو اطلاع ملی کہ یونیورسٹی ہاسٹلز میں جن ڈاکٹرز کی الاٹمنٹ کی گئی انکی بجائے دیگر ڈاکٹرز جن کی رہائش کی مدت معیاد ختم ہو چکی ہے رہائش پذیر ہیں جس پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے گزشتہ روز طارق ہال پر اچانک چھاپہ مارا اس دوران بیشتر کمروں میں اصل الاٹیز کی بجائے دیگر ڈاکٹرز اور طلبا رہائش پذیر پائے گئے جن کو 48 گھنٹے کے نوٹس پر کمرے خالی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں،ادھر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے گزشتہ روز ہاسٹل وارڈنز کی میٹنگ طلب کی جس میں اہم فیصلے کئے گئے،وائس چانسلر نے کہا کہ جس ڈاکٹر یا طالبعلم کو کمرہ الاٹ ہوا اسکی بجائے کوئی اور رہائش پذیر پایا گیا تو سزا کے طور پر کرائے کا 11 گنا زیادہ بطور جرمانہ وصول کیا جائے گا،جبکہ آئندہ ایسے طالبعلم اور ڈاکٹر کو آئندہ کمرہ الاٹ نہیں کیا جائے گا،جبکہ ہاسٹل وارڈنز کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ تمام الاٹیز کے پاس ہاسٹل میں رہائش پذیر ہونے کا شناختی کارڈ لازمی ہونا چاہئے جبکہ جلد ہی فنگر پرنٹ مکینزم متعارف کروایا جائے گا جس کے بعد جعلی الاٹمنٹ حاصل کرنا ناممکن ہو جائے گا۔
چھاپہ