نیب کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاﺅن کروڑوں کا فراڈ نیو نیشنل ٹریڈرز کی متعدد برانچیں سیل
ملتان ‘ خانپور ‘ ہارون آباد ‘ میاں چنوں ‘ محسن وال ( نمائندگان پاکستان ) جنوبی پنجاب میں نیب کا سود خور مافیا کیخلاف بڑا آپریشن شروع ہوگیا ہے ۔ نیب ملتان ک چار رکنی ٹیم نے جنوبی پنجاب میں روڈ پرنس موٹر سائیکل سکینڈل کے مرکزی ملزمان اسلم وغیرہ کی گرفتاری کے لئے لیاقت پور میں چھاپہ(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
مارا تاہم ان کے نیو نیشنل ٹریڈرز میں منیجر موجود تھے ،زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سپیڈ بائیک کے اس وسیع سکینڈل میں جنوبی پنجاب کے ہزاروں افراد سے مبینہ طور پر 70کروڑ سے زائد کا فراڈ کیا گیا ہے متاثرین کی درخواستوں پر نیب نے لیاقت پور سمیت ضلع بھر میں موجود ان کی شاپس کو سیل کردیا ہے لیاقت پور میں موجود نیو نیشنل ٹریڈرز لوگوں کو بھاری مارک اپ پر اشیاءضرورت اقساط پر دے رہے تھے نیو نیشنل ٹریڈرز کے علاوہ لیاقت پو رشہر میں بھی ضروریات زندگی کی اشیاءاقساط پر دے کر ان سے 35سے 40فیصد مبینہ سود وصول کیا جاتا ہے ضرورت مند افراد سے دو خالی چیک اور پر نوٹ بھی حاصل کیئے جاتے ہیں لیاقت پو رمیں پہلے محدود اور اب وسیع پیمانے پر کاروبار کرنے والے شخص کو مبینہ طور پر مقامی پولیس کی بھی مکمل آشیر باد حاصل ہے روزانہ مبینہ سود پر لاکھوں کا بزنس کرنے والا یہ شخص معمولی ٹیکس ادا کررہا ہے ا سکا دعویٰ ہے کہ اس کا مقامی پولیس انتظامیہ اور ٹیکس افسران سے قریبی تعلق ہے جس کی وجہ سے ا سکے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں آسکتی شہریوں محمدرفیق ، سلیمان خان،جمیل احمد ، سراج احمد، غلام رسول ودیگر نے نیب اور ٹیکس حکام سے بھی ایسے افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔قومی احتساب بیورو نے خان پور میں کاروائی کرتے ہوئے کرتے ہوئے دو آبہ روڈ پر قائم نیشنل ٹریڈرز کو سیل کردیا ، اس موقعہ پر مقامی پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ، نیشنل ٹریڈرز پر مختلف کمپنیوں کے اسٹیکرز لگاکر موٹر سائیکل اور دیگر برانڈ فروخت کئے جاررہے تھے ، بتایا گیا کہ نیشنل ٹریڈرز کے مالکان کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہیں ۔نیب ملتان ٹیم نے مبینہ طور پر کروڑوں کے فراڈ کے الزام میں لیز کمپنی کی برانچ سیل کردی،تفصیل نیب ملتان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد علیم لیاقت نے اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں چوہدری محمد ارشد او ر پولیسن نفری کے ہمراہ نزد وائیں میرج ہال وائیں روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے نیو نیشنل ٹریڈرز کی برانچ کو سیل کردیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محمد علیم لیاقت نے بتایا کہ مذکورہ کمپنی نے غیر قانونی طریقے سے کروڑوں روپے کے اثاثہ جات بنائے ہیں ،کمپنی کی تمام برانچز کو سیل کیا جار ہا ہے۔مزید تحقیقات کی جائیں گی۔