حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ‘ طاہربشیر چیمہ
ہارون آباد (نمائندہ پاکستان ) طاہر بشیر چیمہ نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے مہنگائی کا جن جلد ہی قید کر لیا(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
جائے گا اس جن کو قابو کر نے کے لئے تحریک انصاف ہر ممکن کوشش کر ے گی تحریک انصاف عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے وزیر اعظم عمران خان مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے فکر مند ہیں جلد ہمار ے ملک پاکستان سے مسائل کا خاتمہ ہو گا اور پاکستان ترقی یافتہ ملک کی صف میں شامل ہو گا سابق حکمرانوں نے صرف اور صرف اپنی جیب گرم کی ہے جس کی وجہ سے ہم آج اس مہنگائی کی دور میں ہیں انھوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے ہم ہر قدم اٹھارہے ہیں اس میں ضرور کا میاب ہونگے۔
طاہر بشیر