پبلک سروس کمیشن قتل کیس کا مرکزی کردار نائب تحصیلدار لوٹ مار میں سب سے آگے

پبلک سروس کمیشن قتل کیس کا مرکزی کردار نائب تحصیلدار لوٹ مار میں سب سے آگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ظاہرپیر (نمائندہ پاکستان) نائب تحصیلدار ظاہر پیر معصوم علی ملہی جو کہ عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہونے کی بنا پر اپنا نیٹ ورک قائم کر لیا اورماتحت عملہ کے ساتھ مل کرلوٹ مار(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )


 کا بازار گرم کر دیا,معصوم علی ملہی کچھ عرصہ قبل بہاولپور میں اپنے بھائی انسپکٹر سیف اللہ ملہی کے ہمراہ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں جدید طریقے سے نقل کروانے کا سکینڈل کے مرکزی کردار ہونےکی بنا پر رنگے ہاتھ پکڑاگیا تھااور دو سال جیل کی ہوا کھا کر جب واپس آیا تو اپنے اثرورسوخ کی کی بنا پر دوبارہ ظاہر پیر میں نائب تحصیلدار متعین ہو گیا,معصوم علی ملہی کے خلاف نیب میں بھی متعدد مقدمات چل رہے ہیں,اور ہر بار اپنی طاقت کے بل بوتے پر بچ نکلتا ہے,اور اسے ظاہر پیر کا علاقہ اتنا راس آ گیا ہے کہ ہر بار اس کی تعیناتی یہی پر ہوتی ہے,اس کی تعیناتی کے دوران علاقہ میں جھگڑا فساد رہنا معمول بن جاتا ہے,قبضہ گروپ کی سرپرستی کرتے ہوئے ریکارڈ میں ردوبدل کرنا اور حقیقی مالکان کو بیدخل کرنااس کا اوراس کے پٹواریوں کی ٹیم کا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے,اہلیان علاقہ نے کمشنر,,چیف سیکرٹری پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے کرپٹ نائب تحصیلدار اور اس کے ماتحت پٹواریوں کے خلاف غیر جانبدارانہ انکوائری کر کے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے موقف جاننے پر معصوم ملہی نے الزامات کی تردید کردی ہے ۔
لوٹ مار