مظفر گڑھ میں مہنگائی مافیا پر چھاپے ‘ بھاری جرمانے ‘ متعدد دکاندار فرار
چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان) قصبہ بصیرہ میں رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالکان اور خودساختہ مہنگائی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف مسلسل خبروں کی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
اشاعت پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکڑ احتشام انور نے سپیشل پرائس مجسڑیٹ ملک فیاض کو کاروائی کے لیے کہا ، گزشتہ روزقصبہ بصیرہ اور چوک گودر کا دورہ کیا، مجسڑیٹ کو آتا دیکھ کر عوام نے خودساختہ مہنگائی اور رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف شکایت کے انبار لگا دئیے، رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالکان، دہی بھلہ شاپ، جوس کارنز، پھل فروش، سوئیٹ شاپ اور خودساختہ اشیائ خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے متعدد دوکانداروں کو بھاری جرمانے کیے۔ مجسڑیٹ کو آتا دیکھ کر کچھ دوکاندار جویتاں چھوڑ کر فرار ہوگے۔ اس موقع پر مجسڑیٹ سپیشل پرائس ملک فیاض نے " میڈیا۔۔۔۔۔ " سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بابرکت ماہ میں کسی بھی دوکاندار کو خودساختہ مہنگائی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل ودیگر مالکان بھی کسی رعائیت کے مستحق نہیں ایسے لوگوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔