جتوئی :دریائے سندھ بے قابو کٹاﺅ میں تیزی سے اضافہ ہزاروں گھروں کو خطرہ
جتوئی ( نمائندہ پاکستان ) تحصیل جتوئی کا نواحی علاقہ لنڈی پتافی میں دریائے سندھ کے کٹاﺅ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے رام پور کے مختلف بستیوں کے ہزاروں گھروں کو خطرہ علاقے (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر سال دریائے سندھ کے کٹاﺅ کی وجہ سے ہمارے ہنستے بستے گھر اجاڑ کر رکھ دیتا ہے کئی بار سیاست دانوں حکومت پنجاب کی طرف سے دریا کے کٹاﺅ کو روکنے کے لیئے کروڑوں روپے کے فنڈ ملتے ہیں مگر سیاست دانوں کی کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں ہر سال کی طرح اس سال بھی دریائے سند ھ کا پانی کے اضافے کی وجہ سے کٹاﺅ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے مگر ضلعی انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ نے آنکھیں پھیر لی ہیں علاقے کے لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ پولیس چوکی رام پور کو بھی شدید خطرہ ہے اہل علاقہ کے لوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ اس دریا سندھ کے کٹاﺅ کو روکنے کے اقدامات کیئے جائیں اور جو سپر بند کے لیئے کروڑوں روپے فنڈ دیئے گئے تھے ان کی تحقیقات کرکے کرپشن میں ملوث سیاست دانوں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خطرہ