واسا بل کی عدم ادائیگی ‘ عملے سے  بدتمیزی ‘ ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

واسا بل کی عدم ادائیگی ‘ عملے سے  بدتمیزی ‘ ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبرنگار خصوصی)سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ واسا نے واسا کا بل ادا نہ کرنے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )


 اور عملہ کیساتھ بدتمیزی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے اسے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں تھانہ گلگشت کے مطابق واسا انسپکٹر جام محمد مجاہد نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ گلگشت کے رہائشی ملزم اکرام جس کی درزی کی دوکان ہے کہ ذمہ 70ہزار روپے بل کی مد میں بقایا جات تھے اور متعدد نوٹسز کے باوجود اس نے بل ادا نہ کیا تھا جبکہ بل وصولی کیلئے کنکشن منقطع کیا جو اکرام درزی نے دوبارہ خود ہی کھول لیا جس پر واسا ریکوری ٹیم نے کنکشن دوبارہ منقطع کرنا چاہا تو ملزم نے عملے کیساتھ بدتمیزی کی اور دھمکیاں بھی دیں ہیں جس پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم سے بل کی ادائیگی ہونا باقی لہٰذا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔
منظور