عدالتی حکم عدولی ‘ 5ایف آئی اے اہلکاروں ‘ پی ٹی سی ایل ملازم کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری
ملتان(خبرنگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے عدالتی حکم عدولی پر 5 ایف آئی اے اہلکاروں اور ایک پی ٹی سی ایل ملازم کے بلاضمانت(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آج 23 مئی کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ ایف آئی اے میں درج مقدمہ سرکار بنام محمد اختر کی سماعت میں عدالت کی جانب سے بطور گواہ پیش نہ ہونے پر انسپکٹر انصر عباس، 2 سب انسپکٹروں محمد ممتاز حسین قریشی اور کاشف حسین، 2 فٹ کانسٹیبلوں محمد بلال اور محمد فیصل اور ایس ایس آر پی ٹی سی ایل محمد کامران کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
گرفتاری