ایف آئی اے ان ایکشن ‘ انسانی سمگلنگ میں ملوث دو اشتہاری گرفتار
ملتان( وقا ئع نگار) آئی اے ملتان نے انسانی سمگلنگ کے مقدمات میں ملوث دو اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
مطابقانسانی سمگلنگ کے مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزموں سجاداحمد اور عبدالرزاق کو کو کوٹ چھٹہ سے گرفتار کیا گیا ہے ملزمان نے سادہ لوح افراد سے سعودی عرب میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیا لئے تھے متاثرہ افراد کی جانب سے ایف آئی اے کو درخواست دینے پر ملزمان رو ہوش ہوگئے تھے ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کو سرکل آفیس منتقل کر دیا گیا جبکہ کل ملزمان کو عدالت پیش کیا جائے گا۔
گرفتار