حکومت پنچائت ، نیبر ہڈ کونسل الیکشن جون 2020 میں کرا نے کی خواہاں

حکومت پنچائت ، نیبر ہڈ کونسل الیکشن جون 2020 میں کرا نے کی خواہاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت نے کہا ہے پنجاب حکومت کی کوشش ہے پنچائت اور نیبر ہڈ کونسل کے انتخا با ت جون 2020 میں کرا دیے جائیں جس کےلئے محکمہ بلدیات علاقائی حد بندیوں پر جلد کام کا آغاز کر رہا ہے،وہ نئے بلدیاتی نظام کی منتقلی سے متعلق سول سیکریٹریٹ میں کابینہ کمیٹی ٹرانزیشن کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی، وز یر مواصلات آصف نکئی اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سیف انجم اور ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گور نمنٹ شاہد زمان نے بریفنگ دی۔راجہ بشارت نے کہا نیا بلدیاتی نظام وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کا مظہر ، نچلی سطح پر اختیار ا ت کی منتقلی کا ضامن اورعوامی امنگوں کا ترجمان ہے، اسلئے نئے بلدیاتی نظام کوکامیاب کرنے کےلئے تمام محکمے جانفشانی سے کام کریں ۔ انہوں نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ الیکشن کمیشن کے تحفظات دور کرنے کےلئے کمیشن سے رابطہ کریں۔قبل ازیں بریفنگ میں بتایا گیا نئی انتخابی حد بندیوں کا کام آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں شروع کر دیا جائے گا، ستمبر2019 تک حد بندی کا کام مکمل کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔سابقہ بلدیاتی اداروں کے اثاثہ جات، سٹاف اور دفاترکی نشاندہی و تقسیم کا کام دسمبر2019 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے جبکہ منتقلی کا عمل بروقت مکمل کرنے کےلئے تمام متعلقہ اداروں پر مبنی ورکنگ گروپ بنائے جا رہے ہیں۔
پنچائیت الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -