پرائیویٹ سکیم میں عازمین حج کی سہولت کیلئے 10پیکیج ،پسند کا مکتب ،فلائٹ ہوٹل حاصل کریں
لاہور(ڈوےلپمنٹ سےل)پرائےوےٹ حج سکےم 2019ءکی بکنگ جاری،پرائےوےٹ حج سکےم مےں حج درخواست دےنے والوں کو ادائےگےاں کمپنی کے نام پے آرڈر پر کرنے کی ہداےت ،نان رجسٹرڈ اور سب اےجنٹ کے حج بکنگ کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے ،وزارت مذہبی امور نے نان رجسٹرڈ اور سب اےجنٹ کی طرف سے بےنر لگانے ےابکنگ کرنے کی فوری نشاندہی کرنے کی ہداےت کی ہے،پرائےوےٹ حج سکےم مےں درخواست دےنے والوں کی سہولت کےلئے وزارت مذہبی امور نے 10پےکجز بھی فراہم کےے ہےں اپنی سہولت کے مطابق حاجی درخواست دے سکتا ہے ، پرائےوےٹ حج سکےم مےں حاجی مرضی کا مکتب ،فلائٹ اور ہوٹل لے سکتا ہے،پاکستان مےں رجسٹرڈ حج آرگنائزر کے ذرےعے بکنگ جاری ہے۔
پرائیویٹ سکیم