بھارتی چاول کی برآمدی نرخ گزشتہ 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے
بنگلور(آن لائن) بھارتی چاول کی برآمدی قیمتیں گزشتہ 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،جس کی وجہ مغربی افریقی ممالک کی جانب سے بھارتی چاول کی مانگ میں نمایاں کمی آنا ہے۔بنگلور کی عالمی منڈی میں پانچ فیصد بروکن پار بوائل ورائٹی کے چاول کے سودے 362-365 ڈالر فی ٹن ایف او بی پر طے پائے جن کیگزشتہ ہفتے ریٹ 371-374 ڈالر فی ٹن تھے۔ویتنام میں میں پانچ فیصد بروکن ورائٹی کے چاول کے نرخ مزید گر کر 355 ڈالر فی ٹن پر آگئے جو کہ گزشتہ ہفتے 365 ڈالر فی ٹن پر تھے۔دریں اثناء بنچ مارک میں پانچ فیصد بروکن ورائٹی کے تھائی چاول گزشتہ ہفتے کے ریٹ سے بغیر تبدیلی کے 385-400 ڈالر فی ٹن رہے۔
#/s#
٭٭٭٭٭