گھرکی ہسپتال گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے‘طارق نثار

گھرکی ہسپتال گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے‘طارق نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) اے ٹی ایس سنتھیٹک پرائیویٹ لیمیٹڈATS Synthetic Pvt Ltd) (اور چئیر مین لائف کئیر ہسپتال کے ایم ڈی میاں طارق نثار نے کہا ہے کہ آج کے دور میں جہاں مہنگائی نے عوام کا جینا دوبر کیا ہو ا ہے ایسے میں گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے جہاں ماہر سپیشلسٹ ڈاکٹرز مفت یا انتہائی معمولی فیس میں روزانہ کی بنیا دپر ہزاروں مریضوں کو چیک اپ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھرکی ہسپتال کے سالانہ ڈنر کے موقع پرکیا۔تفصیلات کے مطابق اے اٹی ایس سنتھیٹک پرائیویٹ لیمیٹڈ اور چئیر مین لائف کئیر ہسپتال کے ایم ڈی میاں طارق نثار، اے اٹی ایس سنتھیٹک کے سی ای او میاں انجم نثار اور ڈائریکٹرز آف اے ٹی ایس میاں سہیل نثار، میاں ندیم نثار نے گھرکی ہسپتال کے سالانہ ڈنر میں شرکت کی اور گھرکی ہسپتال میں پاکستان کا دوسرا سائبر نائف پراجیکٹ میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے 25لاکھ کے عطیات دینے کا اعلان کیا۔ا س موقع پرسابق صوبائی وزیر، چیئرمین بزنس پینل ایف پی سی سی آئی اور سی پی اواے ٹی ایس میاں انجم نثارکا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کے لیے گھرکی ہسپتال کا کردار قابل ستائش ہے۔پاکستان کے مخیر حضرات بلکہ بیرون ملک مقیم صاحب حیثیت لوگوں کو بھی نہ صر ف اس ادارے کے لیے مالی معاونت کرنی چاہیے بلکہ اس ادارے کا مستقل رکن بن کر سائبر نائف روبوٹک ریڈیو سرجری سسٹم کے منصوبے کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر اے ٹی ایس گروپ اور چئیر مین لائف کئیر ہسپتال کے ایم ڈی میاں طارق نثار نے گھرکی ہسپتال کی مستحق اور مصیبت ذدہ لوگوں کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی کو سراہا۔
اور سائبر نائف روبوٹک ریڈیو سرجری سسٹم کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مذیدمدد کرنے کے عزم کا بھی اظہا ر کیا۔

مزید :

کامرس -