یورپین یونین کی اینگرو فوڈز کے ڈیری ڈولپمنٹ پروگرام کی تائید

یورپین یونین کی اینگرو فوڈز کے ڈیری ڈولپمنٹ پروگرام کی تائید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) یورپین یونین کے پاکستان میں سفیر جین فرینکوس کاٹین نے اینگرو فوڈز کی جانب سے شروع کیے جانے والے تربیتی پروگرام میں تربیت حاصل کرنے والوں سے کراچی میں ملاقات کی جو بطور ڈیری فارم سپروائزر کام کررہے ہیں۔ سفیر نے اینگرو فوڈز کی جانب سے ڈیری فوڈ چین کے شعبے میں ہنر مند افرادی قوت کو تیار کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر یورپین یونین نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مقامی ڈیری شعبے کی ترقی کے لئے اینگرو فوڈز کی جانب سے شروع کردہ ڈیری ڈولپمنٹ پروگرام کی مختصر ویڈیو شیئر بھی کی جس میں اینگرو کے اقدام کی تائید اور تعریف کی گئی۔ اب تک اینگرو فوڈز 1,263 کسانوں کو ہنر مند بناچکی ہے جن میں 35 فیصد خواتین ہیں۔ ڈیری ڈولپمنٹ پروگرام کی مالی معاونت یورپین یونین، جی آئی ایس جرمنی اور ناروجین حکومت کی جانب سے بذریعہ نیشنل ووکیشنل پروگرام اور ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن حکومت سندھ کی جاتی ہے۔ دورے کے دوران یورپین یونین کے سفیر نے کوالیفائیڈ فارم سپروائزرز اور خواتین لائیو اسٹاک ایکسٹینشن ورکز کے مابین اسناد بھی تقسیم کیں۔

اس موقع پر سعود احمد پاشا کا کہنا تھا کہ اُن کا مقصد پاکستان کے ڈیری شعبے میں انقلابی تبدیلیاں کرنا ہے اور اُنہیں اس بات کی خوشی ہے کہ یورپین یونین جیسی عالمی باڈی اور اداروں کی جانب سے ڈیری ڈولپمنٹ پروگرام کو پذیرائی مل رہی ہے۔

مزید :

کامرس -