ڈالر کی اونچی اڑان پاکستانی معیشت پر ڈرون حملہ ہے‘زاہد بخاری

ڈالر کی اونچی اڑان پاکستانی معیشت پر ڈرون حملہ ہے‘زاہد بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پاکستان انٹرپرنیورزفورم کے سیکرٹری اطلاعات زاہد بخاری نے ڈالر کی قیمت میں تاریخ ساز اضافہ کے بعد154روپے ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی اونچی اڑان پاکستانی معیشت پر ڈرون حملہ ہے،تاجر برادری روپے کو مستحکم کرنے کیلئے ڈالر پر انحصا ر کم کرے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔زاہد بخاری نے کہا کہ ڈالر بڑھنے سے پاکستان کا بیرونی قرض و واجبات 1000ارب سے تجاوز کرچکے ہیں۔جو تشویشناک صورتحال ہے کیونکہ بڑھتے ہوئے قرضوں کی وجہ سے معیشت دن بدن مشکلات کا شکار ہورہی ہے اور عوام کی زندگی اجیرن ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کی بنائے قرضوں کی دلدل میں پھنسادیا گیا ہے جس سے آنے والے دنوں میں ملک پر قرضوں کا بوجھ مزید بڑھے گا معیشت کی ترقی بہت متاثر ہوگی اور غربت و بے روزگاری میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ روپے کے استحکام اور ڈالر کی ویلیو گرانے کیلئے قوم اور تاجر برادری ملکر حکومت کا ساتھ دیں تاکہ روپے کی قدر مستحکم ہوسکے۔

مزید :

کامرس -