ڈالرکی قیمت میں اضافہ‘ حکومت کا کوئی کنٹرول نظر نہیں آرہا‘ فاؤنڈرز گروپ

ڈالرکی قیمت میں اضافہ‘ حکومت کا کوئی کنٹرول نظر نہیں آرہا‘ فاؤنڈرز گروپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوزرپورٹر)فاؤنڈرز گروپ کے لیڈر اور ایوان صنعت و تجارت لاہور کے سابق سینئر وائس پریذیڈنٹ خواجہ خاور رشید نے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کو کاروبار اور اکانومی کے لیے زہر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اونچی اڑان سے ایسا لگ رہا ہے کہ اس پر سٹیٹ بینک آف پاکستان اور حکومت کا کنٹرول نہیں ہے اور مارکیٹ پلیئرز اپنی من مانیاں کررہے ہیں۔ خواجہ خاور رشید نے کہا کہ ڈالر کی وجہ سے امپورٹ اور ایکسپورٹ دونوں ہی متاثر ہونگے کیونکہ ایکسپورٹ کرنے والی انڈسٹری بھی بہت سارا خام مال امپورٹ کرتی ہے جس کی قیمت اب بڑھ جائے گی۔ اس کے نتیجے میں فنشڈگڈز کی قیمت بڑھ جائے گی اور دیگر ممالک کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں آگے بڑھنے کا موقع میسر آجائے گا۔ خواجہ خاور رشید نے کہا کہ حکومت کو ڈالر کی قیمت کم کرنے کے لیے فوری اقدام کرنے چاہئیں ورنہ کاروبار بالکل تباہ ہوجائیں گے اور اکانومی کو بھاری خسارہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -