انڈیاکاسیٹلائٹ سے پاکستانی سرحد کی نگرانی کا فیصلہ،مبینہ سرجیکل سٹرائیک سے متعلق نیا بھارتی دعوی بھی سامنے آ گیا

انڈیاکاسیٹلائٹ سے پاکستانی سرحد کی نگرانی کا فیصلہ،مبینہ سرجیکل سٹرائیک سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (آن لائن)پاکستان بھارت سے تعلقات ٹھیک کرنے کی جتنی مرضی کوشش کر لے لیکن بھارت کا جنگی جنون اسے مذاکرات کی میز پر نہیں آنے دیتا۔ آئے دن ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری جبکہ بھارت میں ہونیوالی کسی بھی دہشتگردی کا الزام بغیر سوچے سمجھے پاکستان پر عائد کر دیا جاتا ہے۔ اپنی اسی جنگی جنون کے پیش نظر بھارت نے پاکستانی سرحد کی سیٹلائٹ سے نگرانی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلائی تحقیق کے ادارے کے چیئرمین کے سوان نے کہا کہ پاکستانی سرحد کی نگرانی کیلئے آج سیٹلائٹ لانچ کیا جائے گا۔ آج لانچ کئے جانے والے سیٹلائٹ کا فوکس پاکستانی سرحد پر ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز کو سیٹلائٹ کی مدد سے دہشتگردوں کی حرکت اور ان کے ٹھکانوں کی نشاندہی میں مدد ملے گی۔دوسری طرف پاکستان میں کی جانیوالی مبینہ سرجیکل سٹرائیکس سے متعلق بھارت کا ایک اور دعوی سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جنرل نے دعوی کیا کہ پاکستان کیخلاف پہلی سرجیکل سٹرائیک ستمبر 2016 ء میں کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرجیکل سٹرائیک مقبوضہ کشمیر کے علاقے اڑی میں 19بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کی گئی تھی۔
بھارت

مزید :

صفحہ اول -