ایرانی وزیر خارجہ آج 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

ایرانی وزیر خارجہ آج 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آج (جمعرات کو) دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جہاں پر وہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آج جمعرات کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد پہنچیں گے جہاں پر وہ اپنے ہم منصب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے اور شاہ محمود قریشی بھی ایرانی وزیر خارجہ کے عزاز میں افطار ڈنر دیں گے اس کے علاوہ جواد ظریف وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -