اپناہی ہیلی کاپٹر مار گرانے والا بھارتی فضائیہ کا افسر بر طرف
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بھارت کشیدگی کے دوران گھبراہٹ میں اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے پر بھارتی فضائیہ کے افسر کو فوجد ا ری مقدمے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔بھارتی فضائیہ نے تحقیقات کے بعد سری نگر ائیر بیس کے سب سے سینئر افسر ائیر آفیسر کمانڈنگ کو برطرف کردیا۔27 فروری کو پاک بھارت کشیدگی کے دوران سری نگر ائیربیس پر تعینات افسران نے گھبراہٹ میں اپنے ہی ایم آئی 17 ہیلی کا پٹر کو میزائل مارکرتباہ کردیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے اس میں سوار تمام 6 اہلکارہلاک ہوگئے تھے۔واقعے کی ابتدا ئی تحقیقات کے تحت مجرمانہ غفلت و سنگین غلطی پر سری نگر ائیر بیس کے ائیر آفیسر کمانڈنگ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا 'الحمداللہ سچ کی جیت، امید ہے باقی بھی جلد'۔
بھارتی افسر برطرف