نیب کرپشن کی تحقیقات بند کردے تو اچھا لگنے لگے گا
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سر فراز چیمہ نے کہا ہے نیب کے ادارے کو بنانے والے ہی آج ا پنی کرپشن کو بچانے کی خاطر اس قومی ادارے کیخلاف مہم چلا رہے ہیں اگر آج نیب ان دونوں جماعتوں کی کرپشن کی تحقیقات بند کردے تو پھر انہیں یہی ادارہ اچھا بھی لگنا شروع ہو جائے گا، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والے چاہتے ہیں یہ جتنی مرضی کرپشن کریں انہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہو ا،پوزیشن لیڈر نیب کو جان بوجھ کر متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ملکر کرپشن بچاؤ الائنس بنانا چاہتے ہیں، ان دونوں جماعتوں کی تنقید کاہدف نیب ہے اگر ان دونوں جماعتوں کا بس چلے تو یہ نیب جیسے ادارے کو بند کردیں حالانکہ سب کو علم ہے اس ادارے کو انہوں نے ہی ایک دوسرے کی کرپشن کو پکڑنے کیلئے بنایا تھا یہ ادارہ مکمل آزاد اور حکومت کے زیر اثر نہیں،اپوزیشن اس کیخلاف مہم فوری ختم کرے۔
سرفراز چیمہ