نیب قانون میں تبدیلی،دائرہ کار متعین کرناوقت کا تقاضا ہے

نیب قانون میں تبدیلی،دائرہ کار متعین کرناوقت کا تقاضا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اے این پی کے مرکزی رہنما افتخار حسین نے کہا ہے اس وقت احتساب ایک مذاق بن کررہ گیا ہے نیب صرف اپوزیشن کیخلاف متحرک ہے جو نیب زدہ شخص حکومت میں شامل ہو جائے اس کیخلاف نیب تفتیش بند کردیتا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ ا نہوں نے کہا میڈیا خود اس بات کو غور سے دیکھے جو لوگ حکومت میں شامل ہیں اگر ان کی کوئی نیب کی تفتیش چل رہی ہے تو نیب کی ناقص تفتیش کی و جہ سے اس کی تو ضمانت ہو جاتی ہے لیکن اپوزیشن کے لوگوں کو بغیر کسی ثبوت اور ریفرنس کے پکڑا جاتا ہے اور ان کی کرادر کشی بھی کی جاتی ہے اسلئے ضرورت اس امر کی ہے نیب کا ایک دائرہ کار متعین کیا جائے اس کیلئے نئے سرے سے قانون سازی کی جائے نیب کے حوالے سے از سر نو قانون سازی کے بارے میں دبے لفظوں کچھ حکومتی لوگ بھی کہتے ہیں لیکن کھلم کھلا بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔
افتخار حسین

مزید :

صفحہ اول -