مقبوضہ کشمیربھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیربھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2کشمیری شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید 2کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کی آڑمیں مزید دوکشمیریوں کوشہید کردیا۔ شہید ہونے والے ایک کشمیری کی شناخت زاہد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ضلع بھرمیں موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل جبکہ کشمیریوں اوربھارتی فورسزکے درمیان جھڑپیں ہوئیں ۔ بھارتی فورسزکی جانب سے مظاہرین پرآنسوگیس کی شیلنگ بھی کی۔دوسری جانب لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر میں زوردار دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر کے علاقے میندھر میں ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر

مزید :

علاقائی -