سندھ حکومت کا عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان

سندھ حکومت کا عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی ) حکومت سندھ نے عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام ملازمین کو 31مئی تک تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام خودمختار کارپوریشنز اور بلدیاتی ملازمین کو بھی تنخواہیں قبل ازعید ادا کر دی جائیں گی۔اس کے علاوہ حکومت سندھ نے تمام پنشنرز کو بھی عید الفطر سے قبل پنشن کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔
تنخواہوں کی ادائیگی

مزید :

علاقائی -