ججوںکو وقت کا پابند بنانے کیلئے درخواست کی سماعت 2جولائی تک ملتوی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوںکو عدالتی اوقات کار کا پابند بنانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت 2جولائی تک ملتوی کر تے ہوئے درخواست گزار کو تاخیر سے آنے والے ججوںکے نام لکھ کر دینے کی ہدایت کر دی۔ درخواست گزاراے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ججوں کے بروقت عدالت نہ آنے کی وجہ سے وکلاءکو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے جو کہ ججز ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2کی سنگین خلاف ورزی ہے۔