حکومتی وزرا ءکی مخا لفین پر تنقید کے سوا کو ئی کارکر د گی نہیں ،عبدالغفور حیدر ی
لاہور (نمائندہ خصوصی ) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی جنر ل سیکرٹری مو لانا عبدالغفور حیدر ی نے کہا ہے کہ حکومتی وزرا ءکی مخا لفین پر تنقید کرنے کے علاوہ کو ئی کارکر د گی نہیں کا بینہ میں شامل وزراءکپتان کی خو شنو دی کیلئے ” میرا ثی“کا کر دار اداکررہے ہیں ملک میں حکومت نا م کی کو ئی چیز نہیں صر ف سو شل میڈیا پر حکومت تر قی کررہی ہے ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے اپنے جاری بیان میں کیاانہو ں نے کہاکہ محتر مہ فرو س خو د اقتدار کی کر سی پر عا شق ہیں یہی وجہ کہ عوام کو ابھی تک معلوم ہی نہیں ہو سکا کہ محترمہ کس جماعت کی حقیقی کارکن ہے ہر دور میں بھیس بد ل کراقتدار کے مزے لو ٹنے والو ں کو مو لانا فضل الرحمن پر تنقید کر تے ہوئے شرم آ نی چاہیے انہو ں نے کہاکہ فرودس عا شق اعوان اپنی زبان کو کنٹرو ل میں رکھیں اور مو لانا فضل الرحمن پر تنقید کرنے سے باز رہیں اگرہمارے کارکنو ں نے زبان کھو لی تو پھر فرو دس عا شق اعوان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی انہو ں نے کہاکہ مو لانا فضل الرحمن کی سیا ست کھلی کتا ب ہے ہزاروں مخا لفین بھی مل کر آ ج تک مر دقلندر پرکو ئی جرم ثا بت نہیں کر سکے ملک میں نیب سارے سیا ستدانو ں کی کر پشن بے نقا ب کر چکا مگر آ ج تک مو لانا فضل الرحمن پر کو ئی ایک ٹکہ ثا بت نہیں ہو سکا ۔
عبدالغفور حیدر ی