مصری شاہ ، لاری اڈا میں ڈاکوﺅں نے گھروں میں گھس کر 8لاکھ لوٹ لئے
لاہور،مانگا منڈی (کرائم رپورٹر، نمائندہ خصوصی)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مصر ی شا ہ میں ڈاکو گھر میں گھس کر امین اور اس کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر4لاکھ 40ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔لا ڑ ی اڈہ میں ڈاکو گھر میں گھس کررحما ن اور اس کی فیملی سے4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا میںڈاکوکا شف اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 80ہزار روپے نقدی و زیورات ۔ ڈیفنس اے میں ڈاکوزاہد اور فیملی سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ50ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ منا واں میں ڈاکو الیا س اور اسکی فیملی سے 2 لاکھ 90ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات ۔گڑ ھی شا ہو میں ڈاکوشو کت اور اسکی فیملی سے 1 لاکھ 75 ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ٹبی سٹی میں ڈاکو گن پوائنٹ پر اشتیا ق سے 1لا کھ70ہزار اور موبائل فون۔گلشن اقبا ل سے ڈاکو نعما ن سے1لا کھ 20ہزار نقدی اور موبائل فون۔ہنجر وال میںاختر سے ڈاکو گن پوائنٹ پر90ہزار نقدی اور موبائل فون۔مو چی گیٹ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر رضا سے65ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ رائیو نڈ،سبز ہ زار اورفیکٹر ی ایر یا سے گاڑیاں اوشا دبا غ ربھا ٹی گیٹ، مزنگ،سمن آباد،پر انی انا ر کلی اورلٹن روڈ کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔مزید براںتھانہ مانگامنڈی میں ایک ہی گاو¿ں جئے کا ٹبہ میں رات گئے پانچ ڈاکوو¿ں نے تین افراد سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیااور فرار ہوگئے۔ پولیس دو گھنٹے بعد موقع پر پہنچی ۔پہلی واردات میں ڈاکو نے راہگیر محمد عمران سے 48ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا، دوسری واردات میںمحمد حنیف اور افضل وغیرہ سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لئے گئے، تیسری واردات میں محمد افضل جٹ کریانہ سٹور پر ڈالی گئی ،دکانداروں کے شور مچانے پر ڈاکو مکئی کی فصل میں گھس کر فرار ہوگئے۔