بھارتی انتخابات مکمل ہونے کے بعدووٹوں کی گنتی شروع

بھارتی انتخابات مکمل ہونے کے بعدووٹوں کی گنتی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی/شِنہوا)بھارتی الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹوں کی گنتی کیلئے انتظامات مکمل کرلیے ہیں،آج جمعرات سے بھارت کے 17ویں عام انتخابات کیلئے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوجائے گی اس سلسلے میں ملک بھر سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں سرکاری ذرائع کے مطابق ووٹوں کی گنتی صبح8بجے شروع ہوگی اورتوقع ہے کہ شام تک مکمل ہوجائے گی۔گنتی مراکز سے 100میٹر کے اندر کسی کو بھی بغیر اجازت داخل نہیں ہونے دیا جائیگا،گنتی مراکز میں روشنی اور ویڈیو ریکارڈنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے، پارٹیوں کے نمائندے بھی گنتی پر کڑی نظر رکھیں گے۔حکومت بنانے کیلئے کسی بھی پارٹی کو کم از کم272سٹوں کی ضرورت ہوگی،اس الیکشن میں دو بڑی جماعتوں کے درمیان مقابلہ تھا بی جے پی کے نریندرہ مودی اور کانگرس کے 48سالہ راہول گاندھی کی جماعتیں مد مقابل تھیں۔
بھارتی الیکشن

مزید :

صفحہ اول -