آئندہ بجٹ میں کسانوں کو ریلیف دیا جائے ،ملک ظہیر احمد
فیروزوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) تحصیل فیروزوالہ کے رہنما ملک ظہیراحمد نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کسانوں کو ریلیف دیا جائے۔
، بجٹ میں زراعت کو نظر انداز کیاگیا تو زبر دست احتجاج کریں گے،کسانوں کو ان کی محنت کا صلہ ملنا چاہےے،حکومت کسان دوست بجٹ بنائے ، کسانوں کے حقو ق پاﺅں تلے نہیں کچلنے دیں گے ،کسانوں کے حقوق کے لئے ہر سطح پر جنگ لڑیں گے ، انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لئے ہمےشہ (ن)لیگ نے اپنے ادوار اقتدار میں فلاحی منصوبہ بنائے۔
اور ان کی ترقی کے لئے تاریخی اقدامات کئے ، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے صنعت اور زراعت تباہ کردی۔
، مہنگائی کی لہر نے زراعت کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔
، زرعی شعبہ کی اشیا صرف غیر معمولی مہنگی ہوگئی ہیں ، پاکستان تحرےک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی کھاد کی قےمت میں غیر معمولی اضافہ کیا ، کسانوں کے لئے بہت مشکل دور آگیا ہے لےکن ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ،کسانوں کی آوازہر سطح پر بلند کریں گے۔