زاہد حبیب قادری، بیلم حسنین کاقمر زمان کائرہ کے صاحبزادے کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور( نمائندہ خصوصی، لیڈی رپورٹر )ٹریفک حادثہ میں نوجوان بیٹے کی ہلاکت قمر زمان کائرہ کےلئے یقینا ایک عظیم سانحہ ہے۔نوجوان اولاد کے انتقال کا صدمہ یقینا درد ناک ہے۔ان خیالات کا اظہا ر سنی تحریک کے سیکرٹری جنرل پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے وفد کے ہمراہ ”قمر زمان کائرہ سے بیٹے کی وفات پراظہار تعزیت“کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ۔ ہم سب قمر زمان کائرہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
جبکہ محمد اسامہ کائرہ کے ایصال ثواب کےلئے 63 قرآن پاک،5 لاکھ درود شریف، 400بارسورة فاتحہ شریف،1000بارسورة اخلاص ،10000کلمہ طیبہ،10000آیت کریمہ شریف ایصال ثواب پیش کیا گیا۔دریں اثناءپیپلز پارٹی کی رہنما بیگم بیلم حسنین نے بھی قمر الزمان کائرہ کے صاحبزادے کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی۔
اس موقع پروفد میں مفتی ظفر اللہ شاکر،محمد شہباز بٹ،علامہ عظیم بٹ،عطا ءالرحمن خان صافی،محمد سہیل مغل ،حافظ محمد یعقوب سیالوی،ملک یسین گولڑوی،پیر طفیل قادری پرویز اختر بٹ و دیگر بھی ہمراہ تھے۔مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔جبکہ قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے کے ہمراہ ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہونے والے حمزہ بٹ کے گھر جاکر ان کے والد محمد امجد بٹ سے بھی فاتحہ خوانی اور تعزیت کی ۔سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کو سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری،سنئیر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری،محمد شاداب رضا نقشبندی ،صوبائی صدر پنجا ب ڈاکٹر حافظ محمد شاہد حسین کی طرف سے بھی تعزیتی پیغامات پہنچائے گئے۔