کوٹ لکھپت جیل کا دروازہ جس دن ٹوٹے گا پاکستان ترقی کریگا ، مریم نواز

کوٹ لکھپت جیل کا دروازہ جس دن ٹوٹے گا پاکستان ترقی کریگا ، مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر اورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ22 کروڑ عوام کوحکمرانوں نے مہنگائی کے سانحے سے دوچار کردیاہے نالائق وزیراعظم نے9 ماہ میں ملک کوبدحال کرکے رکھ دیاہے ملک کے خزانے کی چابیاں آئی ایم ایف کے حوالے کردی گئی ہیں وہ سابق وفاقی وزیرانجینئر بلیغ الرحمن کی رہائش گاہ پران کی بیوی اوربیٹے کی حادثہ میں ہلاکت پراظہارافسوس کے بعدمیڈیاسے گفتگو کررہی تھیں اس موقع پرایم این اے راناثناءاللہ، سینیٹرپرویز رشید، مریم اورنگزیب، کیپٹن( ر) صفدر، چوہدری سعودمجید، قاضی عدنان فرید، صبیحہ نذیرودیگرکے علاوہ تنظیمی کارکنان وعہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف نے2017 میں آئی ایم ایف کوخیربادکہہ دیاتھا انہیں ٹوٹاپھوٹا پاکستان ملاجواندھیروں میں ڈوباہواتھاآج ہرچیز مہنگی ہورہی ہے پٹرول، بجلی، گیس، چینی سمیت ہرچیزکوآگ لگی ہوئی ہے ہرروزبری خبر ہی آتی ہے نالائق حکومت کسی سانحہ سے کم نہیں غریب بچوں کی روزی پوری کرے یابجلی کابل اداکرے مہنگائی کے سبب گھریلوجھگڑے بڑھ چکے ہیں دوائیاں مہنگی ہوگئی ہیں آج آئی ایم ایف کی حکومت میں ملک کااللہ حافظ ہے اسوقت ملک کی خودمختاری اورروپے کی قیمت بھی سستی ہے تنخواہیں اتنی ہی ہیں لیکن مہنگائی سوفیصدبڑھ گئی ہے نالائق وزیراعظم کہتے تھے کہ خودکشی کرلوں گاکسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاﺅں گا اس نے بھیک نہیں مانگی بلکہ پورے خزانے کی چابیاں ہی آئی ایم ایف کے حوالے کردی ہیں ۔نالائق وزیراعظم نے9 ماہ میں ملک کاکیاحشر کردیاہے۔ لوگ دیکھ رہے ہیں کہ جب ووٹ کوعزت نہیں ملتی توکیاحال ہوتاہے انہوںنے کہاکہ کوٹ لکھپت کادروازہ جس دن ٹوٹے گاپاکستان ترقی کریگامریم نواز نے کہاکہ چورحکومت کے نالائق وزیراعظم کی حکومت جب گرے تواس وزیراعظم کونہ گرنے دینا بلکہ اس کاچہرہ عوام کودکھانا جس نے عوام کابراحال کردیاہے قبل ازیں مریم نواز اوردیگررہنماﺅں نے انجینئر بلیغ الرحمن سے ان کی اہلیہ اورصاحبزادے کی حادثہ میں وفات پراظہارافسوس کیااورانہیں بتایاکہ نوازشریف کوبھی اس حادثہ سے بڑادکھ پہنچاہے۔ انہوںنے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی انہوںنے قمرالزمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پراظہارافسوس کیا اس موقع پرسابق وفاقی وزیر انجینئربلیغ الرحمن نے مریم نواز اوردیگررہنماﺅں کا ڈھارس بندھانے پرشکریہ اداکیا قبل ازیں جب مریم نواز بہاولپورپہنچیں توستلج ٹول پلازہ پران کاوالہانہ استقبال کیاگیااور ان پرمنوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں بلیغ الرحمن کی رہائش گاہ پرعوام کاجمرغفیر اکٹھاہوگیا۔

مزید :

صفحہ اول -