ہانیہ عامراور یاسر حسین کے درمیان سرد جنگ کا خاتمہ

ہانیہ عامراور یاسر حسین کے درمیان سرد جنگ کا خاتمہ
 ہانیہ عامراور یاسر حسین کے درمیان سرد جنگ کا خاتمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ہانیہ عامراور یاسر حسین کے درمیان کئی روز سے جاری سرد جنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ فنکاروں کے درمیان اس جنگ کا آغاز سوشل میڈیا پر ہوا تھا جہاں انہوں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم جب گزشتہ دنوں ان کی ملاقات ہوئی تو وہ سب کچھ فراموش ہوکر ایک دوسرے سے مسکرا کر ملے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ملاقات فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کی افطاری پر ہوئی جہاں صدف کنول،منال خان، ایمن خان ،منیب بٹ،اسد صدیقی، زارا نور عباس اور اقرا عزیز سمیت بہت سے دیگر لوگ موجود تھے۔یاد رہے کہ لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب یاسر حسین نے ہانیہ کو’دانے دار‘ کہا تھا۔

مزید :

کلچر -