حرا اور اسماءعباس کی ٹیلی فلم تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

لاہور (فلم رپورٹر)حرا اور مانی بہت جلد پھر سے ایک ساتھ سکرین پر کام کرتے نظر آئیں گے۔یہ دونوں ایک ٹیلی فلم میں کام کررہے ہیں جو عید پر ریلیز ہوگی۔ٹیلی فلم کی ڈائریکٹر ارم بنت شاہد نے بتایا کہ ٹیلی فلم کی کہانی نہایت دلچسپ ہے جس میں حرا عینی نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہے جبکہ مانی بدر کا کردار نبھا رہے ہیں، یہ دونوں ایک دوسرے کو بے حدپسند کرتے ہیں۔اس فلم سے متعلق حرا مانی کا کہنا تھا کہ ‘میں ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھارہی ہوں جو بہت پرجوش ہے، میں نے رومانوی کردار تو کافی ادا کرلئے لیکن اب مجھے کامیڈی کردار ادا کرنا ہے اور مجھے یہ پسند بھی ہے، میرا کردار مانی کے کردار کو بہت پریشان کرے گا اور ایسا ہی میں اصل زندگی میں بھی کرتی ہوں’۔ ٹیلی فلم میں محمود اسلم ’بابو‘بن رہے ہیں۔
، بہروز سبزواری ”سلطان“ کا کردار نبھائیں گے، اسما عباس ‘شبانہ’ بنیں گی۔اس ٹیلی فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان پر مبنی ہے جس میں شبانہ دو مردوں کو محبت کے جال میں پھنساتی ہیں۔کہانی سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اس عید پر اسما ءعباس مداحوں کو خوب ہنسانے کی تیاری کررہی ہیں۔یاد رہے کہ حرا اور مانی آخری مرتبہ ایک ساتھ نجی ٹی وی کے ڈرامے ”یقین کا سفر“میں ساتھ کام کرتے نظر آئے تھے۔