سرفراز احمد نے اپنی زندگی کی32بہاریں دیکھ لیں
کراچی( آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے زندگی کی32بہاریں دیکھ لیں، آج وہ اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔22 مئی 1987کو شہر قائد میں پیدا ہونے والے سرفراز احمد نے 2006میں پاکستان کو انڈر19ورلڈ کپ میں فاتح بنایا۔سرفراز احمد نے پہلا میچ 2007میں بھارت کے خلاف کھیلا ، کئی بار قومی ٹیم سے اندر باہرہوئے، پھر2015 ورلڈ کپ کے بعد سے ٹیم کا مستقل حصہ بن گئے ،2017میں اپنی قیادت میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی دلا دی۔سرفراز احمد رواں برس کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو پی ایس ایل کی ٹرافی جتوانے میں بھی کامیابی ہوئے،سرفراز احمد 49ٹیسٹ، 106ون ڈے اور 55ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بالترتیب2657،2128اور745رنز سکور کرچکے ہیں،ان کی قیادت میں قومی ٹیم نے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کررکھی ہے۔شائقین کرکٹ پر امید ہیں کہ سرفراز احمد اپنی قائددانہ صلاحیتوں سے پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ بھی جتوانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔