ہنزہ کے مرزا علی نے دنیاکی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرلی

ہنزہ کے مرزا علی نے دنیاکی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنزہ (این این آئی)کوہ پیما مرزا علی نے ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرلیا، ہنزہ کے علاقے شمشال سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما نے ارات 2 بجے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کی۔الپائن کلب پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدرری کے مطابق کوہ پیما مرزا علی نے بدھ کی رات 2 بجے ماﺅنٹ ایورسٹ کی انتہائی بلندی پر قدم رکھ کر اپنی مہم جوئی مکمل کی۔وہ ماﺅنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بھائی ہیں۔ مرزا علی 2013 میں مہم جوئی کے دوران اپنی بہن کی ٹیم میں شامل تھے، لیکن کیمپ 4 سے ہی واپس ہوگئے تھے۔