پی سی بی کا جونیئر ٹیم کی کوچنگ کیلئے دوبارہ یونس خان سے رابطے کافیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کرکٹرز کے قومی جونیئر کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان سے دوبارہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہناہے کہ مصباح الحق نے اپنی نجی مصروفیات کے باعث پی سی بی کی آفر رد کردی تھی اوراب پی سی بی مالی معاملات بہتر کرکے یونس خان سے دوبارہ بات چیت کرے گا،یونس خان سے معاملات طے نہ ہونے پر محمد یوسف سے رابطہ کیاجائے گا۔