عنقریب ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کردیا جائیگا ،احتشام خان

عنقریب ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کردیا جائیگا ،احتشام خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان(بیورورپورٹ)ضلع ناظم احتشام خان نے کہا ہے کہ بہت جلد ماتحت اداروں کے ذریعے ضلع بھر میں ترقیاتی کا موں کا آغاز کیا جائےگا۔ تاکہ عوام کے مفاد کے منصوبوں کو پایہءتکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ وہ اپنے دفتر میں ضلعی ماتحت اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ضلع ناظم نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر اندر پراگریس رپورٹ اپنے اپنے محکموں کی اہم ضروریات ، خالی پوسٹوں کی نشاندہی ، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے رپورٹ دفتر ہٰذا کو ارسال کریں تاکہ اس پر کام کا آغاز کیا جاسکے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ترقیاتی بجٹ کے انتظامی منظوری کے بعد منصوبوں پر جلد از جلد از جلد کام شروع کریں تاکہ عوام کو انصاف ان کی دہلیز پرپہنچایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اپنے دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائےں اور ضلع کونسل کے اجلاسوں میں متعلقہ محکموں کے افسران کی موجودگی ضروری ہے بصورت دیگر انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔