ایڈورز کالج پشاور کے ریٹائرڈ اساتذہ اور طلباءکا پرنسپل کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ
پشاور(سٹی رپورٹر)ایڈورڈز کالج پشاور کے ر ئیاٹرڈ ٹیچر زاور طلباءنے بد عنوان اور تعلیم دشمن پر نسپل کو برطرف کر نے کےخلاف اعلیٰ حکام اور نیب سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں ٹیچر یو سف انور نے دیگر طلباءکے ہمرا ہ پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہاکہ پر نسپل نیئر فردوس نے کالج کا خلیہ بگاڑ د یا ہے جب سے چا رج سنھبالا ہے تب سے کالج کے فنڈز کو اپنے ذات کےلئے استعمال کر تے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پر نسپل کی نا اہلی کی وجہ سے کالج سے ہر سال سینکڑوں طلباءادارے کو چھوڑ کر کے دوسرے تعلیمی اداروں کو چلے جا تے ہیں جبکہ اب بھی 550سے زائدطلباءنے کالج چھوڑ د یا ۔انہوں نے کہاکہ پر نسپل نے اپنے گھر تعمیر کر نے کےلئے کالج کی فنڈ سے دو کروڑ رو پے لیئے اور کا لج میں اپنے ہی خاندان کے پا نچ افراد کو غیر قانونی طور پر بھر تی کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پہلے کا لج میں فی سمسٹر 28ہزار رو پے تھے اور اب ان سے بڑھا کر 45ہزار روپے کر د یا ہے جو کہ غر یب طلبا ءسے قلم چھیننے کے مترادف ہے جبکہ پر نسپل کے نا اہلی کی وجہ سے کا لج میں ایک ما ہ سے کلا سسز بھی نہیں لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب ہم ان کے کر پشن بے نقاب کر نے جا ر ہے ہیں تو الٹا اساتذہ کو بغیر نو ٹسز فارغ کر تے ہیں اور طلبا ءکو بھی د ھمکیاں دے ر ہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پر نسپل نیئر فردوس کا لج کے نظر یا تی بنیادوں کو مذ ہبی میں ر نگ میں ڈھاکر تا ر یخی کا لج کی سا خت کوخراب کرد یا ہے جو کہ قابل مذ مت ہے ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا کہ پر نسپل کے خلاف قانونی کا رروا ئی کی جا ئے اور انکو مقد س محکمے سے نکالا جا ئے ہم ان کے خلاف بہت جلد نیب سے بھی ر جو ع کر ینگے۔