چمکنی پولیس سٹیشن کی حدود میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
پشاور(کرائمز رپورٹر)چمکنی پولیس سٹیشن کی حدود میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق انکو اطلاع ملی کہ مو ٹر وے ٹول پلا زہ کے قریب تیز رفتار مو ٹر کا ر ڈرائیور اسم و سکنہ نامعلوم نے شہری کو ٹکر ما ر سی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم تو ڑ گیا جبکہ ملزم ڈرا ئیور ارتکاب جر م کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو گیا پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور نامعلوم ملزم ڈرائیور کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش اور مقتول کے ورثاءکی تلا ش شروع کر دی ہے ۔