سنگین واردات کی غرض سے تاک میں بیٹھے تین رکنی گروہ گرفتار

سنگین واردات کی غرض سے تاک میں بیٹھے تین رکنی گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاورپولیس نے نواحی علاقہ میں سنگین واردات کی غرض سے تاک میں بیٹھے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا جبکہ پھندو روڈ پر زیر تعمیر مکان سے بھاری مقدار میں شرا ب کی بو تلیں بر آمد کر لی گئیں ڈی ایس پی صدر سرکل فضل واحد خان کے مطابق انکو اطلاع ملی کہ تھانہ ارمڑ کے علاقہ لیسی خوڑ میں چند مشکوک افراد کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر پولیس نے کا روائی کر تے ہو ئے ملزمان نہاد علی ولد ممریز خان، محمد اسحاق ولد اجمل خان اور ظفر ولد عمر ساکنان ارمڑ پایاں کو گرفتار کر لیا، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ دریں اثنا ءپھندو روڈ اعجاز آباد میںواقع مکان پر چھاپہ لگا کر45 بوتل شراب،ایک عدد ٹپکہ شراب اور ایک عدد پستول بھی برآمد کر کے ملزم جنید ولد فدا محمد سکنہ شیخان کوگرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیاہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔