بخشو پل میں چور نے دکان کا صفایا کردیا
پشاور(کرائمز رپورٹر) خزا نہ پولیس سٹیشن کی حدود بخشو پل میں نامعلوم چورو ں نے دکان کے تالے توڑ کر ہزارو ںرو پے کا ساما ن لیکر دکا ن کا صفا یا کر لیا واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز گل فراز سکنہ ابراھیم آباد بخشو پل نے پولیس کو تحریری در خوا ست دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے معمول کے مطابق سحری سے قبل اپنا دکان بن کر کے گھر گیا تاہم اس دوران نامعلوم چورو ں نے دکان کے تالے توڑ کر دکان سے چار جنگ لا ئٹس ، ایک عدد مو بائل فون ، ایک کا ٹن ہینڈ فری ، 30عدد تالے اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے پولیس نے نا معلوم ملزمو ں کیخلاف رپو رٹ درج کر کے تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔