حیدری مارکیٹ کے اطراف پتھارا مافیا کیخلاف کارروائی

حیدری مارکیٹ کے اطراف پتھارا مافیا کیخلاف کارروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)دکانداران حیدری مارکیٹ کے بھر پور اصرار پر حیدری مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ذمے داران سید فراز احمد، احسن جمیل، شکیل احمد اور سید اختر شاہد سمیت دیگر عہدیداران نے حیدری مارکیٹ کے اطراف ناجائز پتھارا مافیا کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے مارکیٹ کے اطراف ٹریفک کی روانی اور صارفین کی سہولت کے لیے تمام راستوں کو کشادہ کردیا ہے۔ اس بنا ء پر مارکیٹ کا ماحول اب کافی خوشگوار ہوگیا ہے اور دکانداران حیدری پر سکون انداز میں رمضان المبارک میں اپنا کاروبار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں انتظامیہ مکمل طور پر حیدری مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ذمے داران کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مارکیٹ کی بہتری کے لیے عملی طور پر کوشاں ہیں۔