ایل جی کا 5Gکو مارکیٹ میں پیش کرنے کیلئے سوئس کوم سے اشتراک

ایل جی کا 5Gکو مارکیٹ میں پیش کرنے کیلئے سوئس کوم سے اشتراک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے سوئٹزرلینڈ کی صف اول کی ٹیلی کمیونکیشن کمپنی سوئس کوم (Swisscom)کے اشتراک سے 5Gکی کمرشل خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت آنے والے ہفتوں میں سوئس کوم کے ریٹیل اسٹورز ایل جی کے V50تھنک 5Gاسمارٹ فون اور ایل جی کی ٹوئل اسکرین رکھی جائے گی۔ سوئس کام کے ساتھ اشتراک ایل جی کے لئے ابھی ایک آغاز ہے جس کے ذریعے وہ سال 2019 میں دیگر یوروپین کیرئیرز کو اپنے ساتھ ملائے گا۔ ایل جی کا V50تھنک 5G اسمارٹ فون نئے کوالکم اسنیپ ڈریگن 855 موبائل پلیٹ فارم اور اسنیپ ڈریگن ایکس 50 5Gموڈیم سے چلتا ہے۔ کیونکہ 5Gچلانے کے لئے LTEکے مقابلے میں زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، اس لئے ایل جی کا پہلا 5Gہینڈ سیٹ 4 ہزار ایم اے ایچ بیٹری سے آراستہ ہے، اس کی بیٹری پاور V40تھنک ڈیوائس کے مقابلے 20 فیصد زائد ہے۔ اضافی ورک لوڈ اور V50تھنک 5Gکو ٹھنڈا رکھنے کے لئے اس میں حرارت کے اخراج کا حامل ویپر چیمبر سسٹم اسکی Vسیریز کا حصہ ہے جس میں اسکی پچھلی ڈیوائسز کے مقابلے میں کولنگ سسٹم تین گنا زائد ہے۔ کم وقت میں 5G کی فراہمی کے وعدے کے ساتھ سوئس کوم کے صارفین ایل جی کی ڈوئل اسکرین میں اضافہ لاسکیں گے اور V50تھنک اسمارٹ فون میں 5Gکا استعمال کسی تفریح سے کم نہیں ہوگا۔