کوہاٹ ڈوژن کو گیس فراہمی کیلئے 878ملین کی رقم فراہم 

کوہاٹ ڈوژن کو گیس فراہمی کیلئے 878ملین کی رقم فراہم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت کوہاٹ ڈویژن کو گیس فراہمی کیلئے تقریبا ً878 ملین روپے ریلیز کر چکی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح بہت جلد ہو جائے گا۔ہ بات مشیر توانائی و برقیات حمایت اللہ خان نے ایم این اے شاہد خان خٹک اور ایم پی اے میاں نثار گل کاکاخیل کے ساتھ ملاقات میں کہی۔ مشیر توانائی نے کہا کہ اس SNGPLکے تعاون کے ساتھ یہ 9ارب روپے کا منصوبہ ہے جس میں سے تقریبا 878 ملین روپے صوبائی حکومت ریلیز کر چکی ہے انہوں نے کہا کہ کوہاٹ ڈویژن میں لیگل گیس فراہمی سے نہ صرف ان علاقوں کو فائدہ ہو گا بلکہ صوبے اور ملک کو بھی اس کا فائدہ جا ئے گا کیونکہ اس منصوبے پر عمل کرنے سے گیس چوری ختم ہو جائے گی اجلاس میں میاں نثار گل کاکاخیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے کو گیس فراہمی کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے جن کے حل بھی رائلٹی فنڈز کی سخت ضرورت ہے جس پر مشیر توانائی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ستمبر تک ایریا ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -