بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں علیحدگی پسندوں کا حملہ، ایم ایل اے سمیت 11 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں علیحدگی پسندوں کا حملہ، ایم ایل اے سمیت 11 ...
بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں علیحدگی پسندوں کا حملہ، ایم ایل اے سمیت 11 افراد ہلاک

  


ارونا چل پردیش  (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست ارونا چل پردیش میں علیحدگی پسندوں نے حملہ کر کے ایم ایل اے اور اس کے بیٹے سمیت گیارہ افراد کو ہلاک کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق علیحدگی پسندوں نے یہ حملہ ارونا چل پردیش کے علاقے ترپ میں کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ایم ایل اے ترونگ ابوح اپنے خاندان والوں کے ساتھ آسام سے خانسا جا رہے تھے جہاں علیحدگی پسندوں نے حملہ کر دیا۔ حملے کے موقع پر ترونگ ابوح موقع پر ہی چل بسے تھے۔

ایم ایل اے ترونگ ابوح نیشنل پیپلز پارٹی کے رکن تھے۔ نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ خبر ہمارے لیے بہت افسوسناک ہے، ہم اس حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی