سچی دوستی کا ثبوت دینے کیلئے نوجوان نے خاتون پر اپنا گردہ ’’قربان ‘‘ کردیا

سچی دوستی کا ثبوت دینے کیلئے نوجوان نے خاتون پر اپنا گردہ ’’قربان ‘‘ کردیا
سچی دوستی کا ثبوت دینے کیلئے نوجوان نے خاتون پر اپنا گردہ ’’قربان ‘‘ کردیا

  


پاکپتن (ویب ڈیسک) سچی دوستی کا ثبوت دینے کے لیے  نوجوان  نے خاتون پر اپنا گردہ قربان کردیا۔ 

کامونکی کےرہائشی ہمایوں نےپولیس کو بتایا کہ وہ عارف والا کی رہائشی ایک خاتون سے دوستی کاڈسا ہوا ہے، خاتون نے اس سے ساڑھے 3 لاکھ روپےکا تقاضا کیا تو ہمایوں نے بتایا کہ وہ تو کنگال ہے، جس پر خاتون نےکہا کہ اگر وہ سچا دوست ہے تو گردہ فروخت کرکے اسے رقم دے۔گردہ فروخت کرکے ساڑھے 3 لاکھ روپے خاتون کےحوالے کر دیئے۔

ہمایوں کہتاہےکہ جب اس نے رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو خاتون نے اسے گھر بلا کر چوری کا الزام لگا دیا اور رشتے داروں سے پٹائی کرا دی۔پولیس نے ہمایوں کو ہسپتال میں داخل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /پاکپتن