’’میں گھر نہیں جانا چاہتا، پولیس مجھے گرفتار کرلے کیونکہ میری بیوی ۔ ۔ ۔‘‘ امریکی شخص کی ایسی داستان کہ کنواروں کیلئے ہنسی روکنا مشکل

’’میں گھر نہیں جانا چاہتا، پولیس مجھے گرفتار کرلے کیونکہ میری بیوی ۔ ۔ ۔‘‘ ...
’’میں گھر نہیں جانا چاہتا، پولیس مجھے گرفتار کرلے کیونکہ میری بیوی ۔ ۔ ۔‘‘ امریکی شخص کی ایسی داستان کہ کنواروں کیلئے ہنسی روکنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فلوریڈا (ویب ڈیسک) امریکہ میں بیوی سے ستائے ایک شخص نے چلتی گاڑی میں کھڑے ہوکر  بازو پھیلائے اور جھومنا شروع کردیا تاکہ پولیس اسے پکڑ کر جیل میں ڈال دے، پکڑے جانے پر بے چارے شخص نے بتایا کہ ’’وہ ایسا صرف اس لیے کر رہا تھا تاکہ اسے پولیس گرفتار کر لے کیونکہ وہ اپنی بیوی کے پاس واپس نہیں جانا چاہتا، اپنی بیوی کے پاس واپس گھر جانے کی بجائے جیل جانا پسند کرے گا،  بیوی اس سے نوکروں جیسا سلوک کرتی ہے، وہ گھر کی مالکن ہے اور وہ اس سب سے تنگ آچکا ہے۔

جیونیوز کے مطابق  امریکی ریاست فلوریڈا کی مصروف شاہراہ سے 70 سالہ لیونارڈ اولسن نامی امریکی شہری کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔شہری کو ایک مصروف شاہراہ پر اپنے گاڑی کی کھلی چھت سے بازو پھیلا کر کھڑے ہوئے دیکھا گیا جس پر عینی شاہدین نے اس کرتب کی ویڈیو بنا ڈالی، ابتدا میں اولسن نے ایسے کسی بھی واقعے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی کسی بھی بات کے بارے میں نہیں جانتا تاہم ویڈیو کی موجودگی کا پتہ چلتے ہی سنتے ہی اولسن نے اپنی دکھ بھری داستان سنادی۔ گاڑی خودبخود چلنے کی وضاحت دیتے ہوئے اولسن نے کہا کہ اس کی گاڑی خودکار ہے اور کمپیوٹر اس کا تمام نظام سنبھالتا ہے۔اولسن کی خواہش پوری ہوئی اور اسے گرفتار کر کے جیل پہنچا دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -