ڈالر کی قدر میں کمی ، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی تیزی ، معیشت کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکہ

ڈالر کی قدر میں کمی ، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی تیزی ، معیشت ...
ڈالر کی قدر میں کمی ، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی تیزی ، معیشت کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عر ب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل دینے کا علان کر دیاہے جس کی ترسیل آئندہ ماہ کے آخر میں شروع کر دی جائے گی جس کے مثبت اثرات اب سٹاک مارکیٹ اور ڈالر کی قیمت پر بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں جو کہ پاکستانی معیشت کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فاریکس ڈیلر ز کا کہناہے کہ ڈالر کی انٹر بینک میں قدر میں 20 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 151 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ دوسری جانب آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 34 ہزار 637 کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں 405 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 35 ہزار 42 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔


نجی ٹی وی دنیا نیوز کا کہناہے کہ ایل این جی کی درآمدات میںجولائی سے اپریل کے دوران 46 فیصد اضافہ ہواہے ، 10 ماہ کے اندر دو ارب 70 کروڑ ڈالر کی ایل این جی درآمد کی گئی ہے جبکہ خام تیل کی درآمدات میں 14 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے ، 10 ماہ میں 3 ارب 80 کروڑ ڈالر کا خام تیل درآمد کیا گیاہے ۔اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 14 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے ، 10 ماہ میں 5 ارب 14 کروڑ ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -